سکھر (بیورو رپورٹ ) پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی کی رکنیت معطل کرنے کا معاملہ، فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی نے رکنیت بحال کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں درخواست دائر کردی۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دے کر سماعت کیلئے تاریخ 31 مارچ مقرر کر دی، درخواست گزار کے وکیل وربان ملانو کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سگ گزیدگی کے واقعات پر ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا تھا، اور ہمیں سنا بھی نہیں گیا اب ہمیں سنا جائے، ہم نے عدالت کے حکم سے انحراف نہیں کیا، ہماری رکنیت بحال کی جائے ۔