• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.29فیصد ہوگئی، مزید 63 اموات


پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح10 اعشاریہ 29 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار368 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2ہزار170 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار91ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ45ہزار356 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار418ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 99 لاکھ76ہزار791 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 40 ہزار120 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے2 ہزار758 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ91 ہزار145 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ64ہزار62 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار486ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ7ہزار 765 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار142 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار677ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 260ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 54 ہزار347کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل555 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار427 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 205 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 12 ہزار95مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل340 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 983 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید