قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی ایک اور یادگار تصویر جاری کی ہے۔
وسیم اکرم نے 1992 ورلڈکپ میں فتح حاصل کرنے کے بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فتح کے جشن کے لیے منعقدہ تقریب کی ایک تصویر شیئر کی۔
وسیم اکرم نے کہا کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی تمام یادیں ناقابلِ فراموش ہیں۔
لیجنڈ کرکٹر نے تصویر کا کریڈٹ اقبال منیر کو دیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان، مشتاق احمد اور رمیز راجہ کو بھی ٹیگ کیا۔
یاد رہے کہ 25 مارچ تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر کرکٹ اور شائقین کرکٹ کے لیے ایک سنہرا اور یادگار دن مانا جاتا ہے کیونکہ 1992 میں اس دن پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔
اس تاریخی فتح کے 29 سال مکمل ہونے پر اس وقت قومی ٹیم میں شامل تمام کرکٹر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کی یادوں میں کھو گئے ہیں اور مداحوں کو بھی اس دن فتح سے متعلق بتارہے ہیں۔