• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ جیتے 28 برس گزر جانے کے بعد ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے ۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے 92 کے ورلڈکپ میں حاصل کئے گئے میڈلز اور ایوارڈ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ 28 سال قبل کہ جب کرکٹ اپنے عروج پر تھی تو کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔


سوئنگ کے سلطان نے لکھا کہ اس کے بعد سے پاکستان نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے، بہت سے سانحات اور واقعات رونما ہوئے۔

1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم کا نام لیے بغیر وسیم اکرم نے لکھا کہ اس وقت قیادت کرنے والے لیڈر بن گئے اور کچھ کرکٹز کوچز اور کمنٹیٹر بن گئے۔

دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ نے بھی 92 کے ورلڈ کپ کے دوران وسیم اکرم کی شاندار پرفارمنس کا ایک مختصر ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بلاشبہ یہ پاکستان کے لیے ایک ناقابل فراموش لمحہ تھا۔

25مارچ کو تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر کرکٹ اورشائقین کرکٹ کے لیے ایک سنہرا اور یادگار دن مانا جاتا ہے کیونکہ 1992 میں اس دن پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔

تازہ ترین