• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم رہنماؤں کے اعزاز میں مریم نواز کا ناشتہ

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جاتی امراء میں  اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماؤں کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناشتے میں اسپیشل کھانے تیار کیے گئے ہیں، ناشتے میں لاہوری مرغ چنے، داس کلچہ، دیسی گھی میں تیار آملیٹ، افغانی انڈہ اور سری پائے شامل ہیں۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ مہمانوں کے لیے ناشتے میں دیسی گھی میں بنی حلوہ پوری، مٹن چنے، مٹن کوفتے، پراٹھے بھی شامل ہیں۔

جاتی امراء میں مہمانوں کیلئے کشمیری چائے، پیڑے والی لسی اور فریش جوسز بھی تیار کیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کا وفد قمر زمان کائرہ کی قیادت میں جاتی امراء پہنچ گیا، پیپلز پارٹی کے وفد میں عزیز الرحمٰن چن، اسلم گل اور حسن مرتضی شامل ہیں۔

مریم نواز نے اظہارِ یکجہتی کیلئے لاہور آنے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کو جاتی امراء مدعو کیا تھا، مریم نواز نے جاتی امراء میں پی ڈی ایم رہنماؤں کا استقبال کیا۔

جاتی امراء میں پی ڈی ایم رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے شامل ہوئے۔

تازہ ترین