• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ روانگی کے دوران بابر اعظم نے اپنی تصویر شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورۂ جنوبی افریقہ روانگی کے موقع پر دوران سفر اپنی تصویر شیئر کردی۔

بابراعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کھیلنے کے لیے جارہے ہیں۔


فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بابر اعظم اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے اس انداز کو کافی سراہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بابر اعظم کی تصویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کرکٹ لوورز اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ سلامت رہیے ہم سب آپ کی خیریت سے واپسی کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا 34 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقہ روانہ ہوگیا، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل پاؤں کی انجری کا شکار ہوکر دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے۔

قومی ون ڈے اسکواڈ میں آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

دورۂ جنوبی افریقا میں شامل قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان میں 22 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔

تازہ ترین