• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئر فورس کے قافلے پر حملہ، ایک فوجی ہلاک، 5 زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئر فورس کے قافلے پر حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی ایئر فورس کے قافلے پر گذشتہ رات حملہ ہوا۔ حملے کے بعد ضلع پونچھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کر کے آنے جانے والوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید