• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی میں افغانستان کی قونصل جنرل سونا اسمگلنگ کا الزام لگنے کے بعد مستعفی

ذکیہ وردک : فوٹو فائل
ذکیہ وردک : فوٹو فائل

بھارت کے شہر ممبئی میں افغانستان کی خاتون قونصل جنرل سونا اسمگلنگ کا الزام لگنے کے بعد مستعفی ہوگئی ہے۔

 ذکیہ وردک کو اشرف غنی حکومت نے ممبئی میں قونصل جنرل تعینات کیا تھا۔ انہوں نے  بھارتی میڈیا میں 25  کلو سونا اسمگل کرنے کے الزامات لگنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

ذکیہ وردک کا کہنا تھا کہ ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے، یہ حملے اب ’ناقابل برداشت‘ ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید