• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے والی امریکی اداکارہ جیسیکا والٹر 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا انتقال ان کے گھر پر 24 مارچ کو ہوا۔ موت کی وجہ کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیسیکا والٹر کی بیٹی نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

جیسیکا والٹر کی مشہور فلموں میں ’ گرینڈ پرکس‘ ، ’گولڈن گرل‘، ’گھوسٹ ان دی مشین‘ اور دیگر شامل ہیں۔ انہیں متعدد ایوارڈز کے لئے نامزد بھی کیا گیا تھا۔

تازہ ترین