• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجودحضرت لال شہباز قلندر کا عرس منانے کافیصلہ

سندھ میں کورونا وائرس  کے بڑھتے کیسز کے باوجود  سیہون میں صوفی بزرگ حضرت لال  شہباز قلندر کا  769  واں عرس  2اپریل کو منانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

عرس میں پنجاب سمیت  ملک بھر سےلاکھوں رائرین شرکت کرتےہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کی صدار ت میں ہونے والے اجلاس میں ایم این اے سکندر  راہوپوٹہ کا کہنا تھاکہ عرس کے انعقاد سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعلی سندھ نے مقامی لوگوں کی گزارشات پر عرس کی اجازت دی ہے جبکہ کورونا وائرس  کی صورتحال  کے پیش نظر عرس کی تقریبات کو محدود رکھا  جائے گا۔

درگاہ میں زائرین کو رُکنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دریا سندھ میں نہانے پربھی پابندی ہوگی ۔

تازہ ترین