• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ضلع کا علیحدہ ترقیاتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہر ضلع کا علیحدہ ترقیاتی پیکیج تیار کیا گیا ہے اور وہ جلد ہی فیصل آباد اور اٹک کا دورہ کریں گے۔

عثمان بزدار سے ملک امین اسلم اور تین اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی جن میں راجہ ریاض، خرم شہزاد اور رضا نصراللّہ گھمن شامل تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کو ان کےحلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابق دور کی خرابیوں کو درست کیا ہے، ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ظلم کیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا جبکہ ہم عوام کی خدمت کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں۔

تازہ ترین