ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی کی ہدایت پر محکمہ کھیل ، ثقافت و تفریحات بلدیہ عظمٰی کراچی کے سینئر ڈائریکٹر منصور قاضی ، کنسلٹنٹ خورشید احمد شاہ ، ڈائریکٹر اسپورٹس کنور ایوب ، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس کہف الوریٰ ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ندیم خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید شائق علی اور فیصل ظفر نے یوم پاکستان کے موقع پر کے ایم سی اسپورٹس گا لا کا اہتمام کیا، جس میں 14 کھیلوں کے ایونٹس رکھے گئے تھے۔
جن میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پر انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سات ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے علاوہ کے ایم سی کی ہاکی ٹیم نے بھی حصہ لیا اور ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے وومن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں گرلز کے لئے چھ ایونٹ رکھے گئے تھے جن میں جوڈو ، رولر اسکیٹنگ ، ٹگ آف وار ، آرم ریسلنگ ، سیپاک ٹاکرا اور کھو کھو شامل ہیں۔
اسی طرح کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر بوائز کے لئے چار ایونٹ رکھے گئے تھے جن میں جوڈو ، ٹگ آف وار ، آرم ریسلنگ اور رولر اسکیٹنگ شامل ہے دونوں مواقعوں پر سینئر ڈائریکٹر منصور قاضی نے انعامات تقسیم کئے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی الیون اور سجاس الیون کے مابین کر کٹ میچ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی الیون نے دو رنز سے جیت لیا سائیکل ریس اور باسکٹ بال مقابلے بھی ہوئے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد نے انعامات تقسیم کئے۔