• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حامد میر (25 مارچ 2021) غدار پھر جیت جائینگے؟

جناب یہ حقیقت ہے کہ حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انشاﷲ کشمیریوں کو انصاف ضرور ملے گا۔ کشمیریوں کی امنگوں کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ (محمد انور خان)

حسن نثار (22مارچ 2021) کوڈ ویکسی نیشن اور پنجاب حکومت

جناب آپ کا کالم پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ خدا کا شکر ہے کہ کوڈ ویکسی نیشن کا کام بخوبی سر انجام دیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ حکومت کو ملک و عوام کی بہتری کے کام کرنے میں ہمیشہ مدد کرے۔ (شگفتہ اعجاز)

انصار عباسی (25مارچ 2021) پاکستان سے اصل غداری!

عباسی صاحب آپ کا کالم حقائق پر مبنی، اعلیٰ اور قابل ستائش۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مملکت خداداد کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ (محمد عصمت بھٹی، ساہیوال)

مظہر عباس (24مارچ 2021) نہ استعفیٰ لیا نہ استعفے دیے

مظہر بھائی یہ سب میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھوتھو کے چکر میں ہیں۔ یہ جمہوریت کے خول میں چھپے ہیں جو بہتر موقع کی تلاش میں ایک دوسرے کو ڈسنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ (ابوبکر ھنگورو، کراچی)

محمد مہدی (23 مارچ 2021) بھارتی حصار

محمدمہدی صاحب آپ نے بالکل درست حقائق پیش کئے ہیں۔ انڈو پيسیفک کی صورتحال اور ہماری کمزور سفارتی پوزیشن کو ایسے بیان کیا ہے کہ جیسے دریا کو کوزے میں بند کیا جاتا ہے۔ (اسد علی، میانوالی)


کشور ناہید (24مارچ2021) اِن ﷲ مع الصابرین

کشور ناہید صاحبہ میرے خیال میں اگر عورت مارچ سے مرد حضرات کواختلاف ہے تو وہ بس ان کے مارچ کے انداز اور نعروں سے ہے جو کہ غیر اخلاقی اور غیر مہذب ہیں اور ہماری اسلامی تعلیمات و روایت کے متضاد بھی ہیں۔ (وحید اعوان)

عرفان اطہر قاضی (26 مارچ 2021) زندہ رہنے کی قیمت؟

جناب قاضی صاحب آپ نے بالکل درست فرمایا آج کل ہر جگہ ایسے ہی رشوت کا بازار گرم ہے۔ حالات تبدیل نہ ہوئے تو شاید یہ ملک رہنے کے قابل ہی نہ رہے۔ انصاف و ایمان داری کا تو مکمل قتل ہو چکا ہے۔ ﷲ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔آمین۔ (محمد ذیشان)

محمد ساجد خان (21 مارچ 2021) خطے کی صورتحال اور پاکستان

خان صاحب بہت خوب احاطہ کیا آپ نے آج کے حالات کا۔ مگر مجھے مولانا اسحاق مرحوم کا درس یاد آ رہا ہے کہ مومن کو اسباب سے زیادہ ایمان پر بھروسہ کرنا چاہیے جو کہ ہماری حکومت کرتی دکھائی دیتی ہے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ ( ڈاکٹر ایس جے خان، لاہور)

تازہ ترین