• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں چلڈرن ہسپتال کیلئے اراضی الاٹ کرنے کی منظوری

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے چلڈرن ہسپتال کی تعمیر کیلئے 50 کنال اراضی حکومت پنجاب کو دینے کی منظوری دی ہے۔یہ اراضی چکلالہ کے قریب واقع ہے اور خالی پڑی ہے۔ پنجاب بورڈ آف ریو نیو نے سی ڈی اے سے درخواست کی تھی کہ یہ زمین چلڈرن ہسپتال کی تعمیر کیلئے دیدی جائے تاکہ راولپنڈی میں جدید چلڈرن ہسپتال تعمیر کیا جاسکے۔یہ منظوری چیئرمین معروف افضل کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔اس ہسپتال میں سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کا علاج مفت ہوگا۔بورڈ نے نچلے درجے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگو لر کرنے کی بھی منظوری دی ۔پلاٹ نمبر چودہ جی ایٹ مرکز کے الاٹی کو بیسمنٹ بنا نے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وفات پانے والے دو ٹھیکیداروں  کو رسک اینڈ کاسٹ کی مد میں لگا یا جانے والا جرمانہ معاف کر دیا گیا۔کیپٹل ہسپتال کے ایگز یکٹو ڈ ائریکٹر کی تقرری کے خلاف درخواست کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ڈی جی ہیلتھ کی پوسٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کیلئے سمری وزارت کیڈ کو بھیجی جائے گی۔شعبہ سینی ٹیشن کے ٹھیکیداروں کی جانب سے 16فی صد ٹیکس کی کٹوتی نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ۔بور ڈ نے کمرشل پلاٹس کی آکشن کی منظوری بھی دی۔
تازہ ترین