ملتان (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منی بجٹ اور ہائیر ایجوکیشن آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی قسط کی خاطر پاکستانی مالیاتی اداریکوگروی رکھوایا جارہا ہے، آرڈیننس سے اسٹیٹ بینک پارلیمان کو جواب دہ نہیں رہے گا،پارلیمنٹ کو بلڈوز کرکے 900 ارب کے ٹیکس لگائے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی نے بی اے پی، جماعت اسلامی اور اے این پی کے ساتھ مل کر نیا اتحاد بنادیا ہے،عمران خان سے یہ نظام نہیں چل رہا، بدلہ اداروں پر حملے کرکے لیا جارہا ہے، اس شخص نے براڈ شیٹ کی فائلیں بھی غائب کرادیں۔