• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین کے بادشاہ نے اسرائیل کے لئے پہلے سفیر کی منظوری دے دی

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل کے لئے پہلے سفیر کی منظوری دے دی ہے۔

بحرینی وزارت خارجہ کے مطابق شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے شاہی فرمان کے ذریعے سفارتکار خالد یوسف الجلاہمہ کو اسرائیل میں بحرین کے پہلے سفیر کے طور پر تعیناتی کی توثیق کردی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ بحرینی سفیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لئے مثبت کردار ادا کریں گے۔


یاد رہے کہ بحرین نے گزشتہ برس وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے باضابطہ اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین