• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر ایس بابر مریم نواز کی طرف سے کیس لڑرہے ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ اکبر ایس بابر مریم نواز کی طرف سے کیس لڑرہے ہیں اور انہیں ہر پیشی پر مریم سے ایزی لوڈ کی قسط ملتی ہے۔ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہناتھاکہ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں تاخیرکے ذمہ داراکبرایس بابرہیں‘ وہ روز نئی درخواست دائر کردیتے ہیں‘ درخواست کا فیصلہ ہونےتک اسکروٹنی کمیٹی کام نہیں کرسکے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر ایس بابر کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، کیس ختم ہوتےہی مریم نوازسے اکبرایس بابرکوآنے والا ایزی لوڈ بند ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمارے مؤقف کی فتح ہوئی ہے، ہم اپناسارا ریکارڈ الیکشن کمیشن کوجمع کرا چکے ہیں‘ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بہت سے اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیے‘ان اکاؤنٹس میں آئے پیسے کی رسیدیں نہیں ہیں۔

تازہ ترین