• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل خاور خان، حمزہ علی عباسی اور مصطفیٰ عباسی کی سیلفی کے چرچے

معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ، سابق اداکارہ نیمل خاور کی جانب سے بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ ایک خوبصورت سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جسے دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

خوبرو اداکارہ نیمل خاور خان آئے دن سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی خوبصورت فیملی کی تصاویر مداحو ں کے ہمراہ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے اُن کے اور حمزہ علی عباسی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

حمزہ اور نیمل کی پوسٹس پر مداحوں کی جانب سے ان دونوں کے لیے خوب دعائیہ کمنٹس بھی کیے جاتے ہیں جن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی عوام اس جوڑی سے کتنا پیار کرتے ہیں۔

نیمل خاور خان کی جانب سے کچھ گھنٹے قبل اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر حمزہ علی عباسی اور مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں یہ تینوں ہی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز پر وائرل اس اسٹوری پر ننھے مصطفیٰ عباسی کے سیلفی بنوانے کے خوبصورت انداز پر سیکڑوں کمنٹس کیے جا رہے ہیں جس میں مداحوں کا مصطفیٰ کے صدقے واری جاتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ مصطفیٰ عباسی بہت کیوٹ بچہ ہے۔‘

تازہ ترین