• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم پاکستان کی مشاورت جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ممکنہ تبدیلی کے حکومتی فیصلے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سے ہوا ہے، وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس معاملے پر اندرونی سطح پر تفصیلی غور کر رہی ہے اور مشاورت مکمل ہونے کے بعد حکومتی فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اہم رہنما اس معاملے کے سیاسی اثرات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور گورنر سندھ تعیناتی پر انہیں مبارک باد دی ہے، ملاقات میں رانا ثناء اللّٰہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید