• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں، شہزاد اکبر

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی و مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا گیا، منی لانڈرنگ کے معاملے میں ایف آئی آردرج ہوئی ہیں، جبکہ اس  معاملے میں گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف کارروائی کو نہیں روک رہے، شوگر ملز معاملے میں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جارہا،  شوگر ملز کو دی جانے والی سبسڈی کا تمام معاملہ نیب کو بھیج دیا گیا۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ خسرو بختیار کمپنی کے نہ ڈائریکٹر ہیں اور نہ ہی شیئر ہولڈر ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ عمرایوب کی معاونت کے لیے تابش گوہر ہیں، حماد اظہر ذہین شخص ہیں وہ اکیلے منسٹری چلاسکتے ہیں، وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ شوکت ترین سمیت کسی بھی ایکسپرٹ کو لاسکتے ہیں۔

تازہ ترین