جیکب آباد میں خسرہ کے پھیلاؤ کی خبروں پر صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے نوٹس لے لیا۔
وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے اجلاس طلب کرلیا جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم سلطان نے بریفنگ دی۔
ڈاکٹر اکرم سلطان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا، جبکہ انھوں نے کوتاہی کا بھی اعتراف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع جیکب آباد میں خسرہ کے ٹیکے نہ لگوانے میں والدین بھی ذمہ دار ہیں۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جہاں جہاں متاثرہ بچے ہیں وہاں ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا ہے۔