اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تمباکو کی برآمدات میں 14.10 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران برآمدات کا حجم 22.70 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں تمباکو کی برآمدات سے 25.927 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔