• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق ٹینس پلیئر اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست پاکستانی خواجہ سعید حئی 91 برس کی عمر میں بدھ کی دوپہر کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی تدفین ماڈل ٹائون قبرستان میں ہوئی۔ وہ سرسید احمد خان کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ پہلے پاکستانی ٹینس اسٹار تھے جو گرینڈ سلم کے کوالیفائنگ رائونڈ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مین ڈراز میں شامل ہوئے۔ انہوں نے 1955 اور 1956 میں ومبلڈن چیمپئن شپ کے مین رائونڈ میں کھیلے جبکہ فرنچ اوپن کے دوسرے رائونڈ میں جگہ حاصل کی۔ 1964 میں میں یو ایس اوپن اور پاکستان کی جانب سے ڈیوس کپ مقابلوں میں شرکت کی۔

تازہ ترین