• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں کورونا پابندیوں میں نرمی، بادالونا میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، شائقین کا جوش و خروش

بارسلونا(جواد چیمہ)امرہ ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام بارسلونا کے نواحی ضلع بادالونا میں شوٹنگ والی بال، سپر سکس لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ فائنل میچ میں گجر کلب اسپین نے وڑائچ کلب کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ امرہ ایسوسی ایشن اسپین کے زیر اہتمام ہونے والےشاندار شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں شائقین والی بال کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کے شاندار اور جاندار کھیل پر پرجوش  تالیوں سمیت نقد رقم سے حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ کم وبیش ایک سال کے کورونا کرفیو اور پابندیوں کے بعد اسپین میں کافی حد تک کورونا ایس او پیز میں نرمی کی گئی ہے۔ بڑے شاپنگ مالز کے کھلنے کے ساتھ ہی کھیلوں کی محدود سرگرمیوں کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ والی بال ٹورنامنٹ کی صدارت قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے کی ۔ قونصل جنرل کا ٹورنامنٹ کے فائنل کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا ۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چوہدری بشارت آف امرہ، چوہدری یاسر گجر نے جیتنے والے گجروالی بال کلب کو پانچ سو یورو انعام دیا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم وڑائچ والی بال کلب کو تین سو یورو انعامی رقم دی گئی جبکہ چوہدری امتیاز آکیہ کی جانب سے جیتنے والی ٹیم کو خصوصی انعام 5سو یوروز دئیے گئے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین شمشیر شانی گجر،بہترین دفاعی کھلاڑی چوہدری علی حسن ڑائچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی چوہدری ماجد منیر کو چوہدری سکندر حیات گوندل ،چوہدری احمد خان تریڑنوالہ ،چوہدری شہزاد اکرم نے جبکہ خصوصی انعام چوہدری اشتیاق گجر ،مہر محمد خان اچھالی،ملک وحید اعوان کمپیئر کو چوہدری ارشاد اللہ بھٹی،چوہدری عزیز گجر ،چوہدری بشارت گجر ،چوہدری یاسر گجر اور چوہدری عزیز احمد گجر نے انعامات دیئے ۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزرز امرہ ایسوسی ایشن اسپین کے صدر چوہدری عزیز احمد امرہ اور آرگنائزنگ کمیٹی میں حافظ عبدالرزاق چوہدری سبط امرہ، چوہدری امتیاز آکیہ ،شیراز بھٹی ،چوہدری سکندر حیات گوندل اور چوہدری بابر ورک نے شائقین والی بال کا شکریہ ادا کیا ۔ ٹورنامنٹ میں خصوصی پر چوہدری احمد خان،عامر سعید شیخ، شاہد لطیف گجر، اشرف مغل،قاضی احسان الحق،محمد عارف سیالکوٹ، چوہدری ندیم ،چوہدری طاہر، حافظ غلام سرور، صابر حسین،ارمغان خان،سجاول خان،چوہدری ارشد بوگا نے شرکت کی۔

تازہ ترین