• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے یوکرائن کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یوکرائن کے سفیر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام شعبوں میں یوکرائن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

یوکرائنی سفیر نے خطے میں امن اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔

اس موقع پر دونوں ملکوں نے دفاعی تعاون سمیت باہمی روابط میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین