• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستانیوں کے ویزوں کے معاملات آئندہ ماہ تک حل ہونے کی توقع، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹیکس اور پاکستانی اسکواڈ کے ویزوں کے معاملات آئندہ ماہ تک حل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔

آئی سی سی بورڈ کے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت مثبت انداز میں ہوئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بی سی سی آئی نے ٹیکس اور پاکستانی اسکواڈ کے ویزے سے متعلق معاملات آئند ماہ تک حل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔

اجلاس میں بنگلہ دیش میں شیڈول ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ملتوی کرنے اور آئی سی سی کے تمام مستقل ممبر کی ویمن ٹیموں کو ٹیسٹ اور ون ڈے اسٹیٹس دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ 

اس تناظر میں برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز میں خواتین ایونٹ کے میچز کو انٹرنیشنل میچ کا درجہ حاصل ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کورونا کے باعث میزبان ٹیموں کا لوکل امپائرز تعینات کا فیصلہ اور ٹیسٹ میچوں میں کوویڈ-19 متبادل پلیئرز کی دستیابی کی بھی اجازت برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ ڈی ایس آر ریویو اور تھرڈ امپائر پروٹوکولز میں بھی تین تبدیلیوں کی منظوری دی گئی جبکہ گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔

تازہ ترین