• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں آج کورونا کے 2315 نئے مریضوں کی تشخیص، دو انتقال کرگئے، وزارت صحت

متحدہ عرب امارات میں یکم اپریل تک کورونا صورتحال سے متعلق وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 37 ہزار 240 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ 

عرب میڈیا نے ابوظبی سے  امارتی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 315 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد امارات میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار 759 ہوگئی۔


امارتی وزارت صحت نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی اموات 1ہزار 499 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین