• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جنوبی افریقا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاک جنوبی افریقا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا


پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقن ٹیم کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے، ہمارے کھلاڑی بلا خوف و خطر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ کھلاڑی بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں گے توقع ہے کہ ہمارے ٹاپ فور بیٹسمین اسکور 350 تک پہنچا دیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بولنگ حریف ٹیم کو 300 سے کم اسکور تک محدود رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جب بھی موقع ملا سرفراز احمد کو بھی کھلائیں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں۔ ہماری تیاری اچھی ہے۔ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا 7 اپریل کو شیڈول ہے۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے خلاف پروٹیز کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں 1992 ورلڈکپ مقابلے کے بعد سے 79 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔ جنوبی افریقا نے 50 میچوں میں فتح سمیٹی اور پاکستان کو صرف 28 مقابلوں میں جیت ملی، جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

تازہ ترین