اسلام آباد (طارق بٹ) سپریم کورٹ کے صاف حکم کے باوجود پنجاب حکومت میئر اور بلدیاتی حکومتوں کے چیئرمینوں کو بحال کرنے میں تذبذب کا شکار ہے۔ راولپنڈی کے بحال ہونے والے مشیر سردار نسیم نے کہا کہ عدالتی حکومت کے باوجود بلدیاتی اداروں کو کنٹرول منتخب نمائندوں کو نہیں دیا گیا تو عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں متعلقہ حکام اس بارے میں حیلے بہانے تراش رہے اور عدالتی حکم پر کام دوبارہ شروع کرنے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت ڈسٹرکٹ اور یونین کونسلیں ختم کردی گئی ہیں۔ اس کی جگہ تحصیل اور ولیج کونسل کا نظام متعارف کرایا گیا ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے مقامی کونسلوں اور حکومتوں کا نظام بحال کردیا ہے۔