• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ انتخاب، الیکشن کمیشن شواہد سے منظم دھاندلی ثابت کرے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں شواہد سے منظم دھاندلی ثابت کرے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے کے بعد لوکیشن کیوں منگوائی؟ الیکشن کمیشن کو معلوم ہی نہ تھا کہ معاملہ کیا ہے؟، سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل میں کہا کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھے، انتظامیہ کے عدم تعاون کا فائدہ حکومتی امیدوار کو ہوا۔الیکشن کمیشن کے وکیل میاں عبدالرؤف نے کہا کہ لاپتہ پریزائیڈنگ افسروں کی لوکیشن عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

تازہ ترین