• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے دوسری شادی کے بعد حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

رواں سال فروری میں بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کرنے والی دیا مرزا حال ہی میں مالدیپ سے اپنے شوہر اور سوتیلی بیٹی کے ساتھ چھٹیاں گزار کر واپس بھارت آئی ہیں۔

دیا مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئےحاملہ ہونے کا بتایا اور اس پر بےحد خوشی کا اظہار بھی کیا۔

دیا مرزا کی جانب سے اپنے ماں بننے کی خبر شیئر کرتے ہی ان کی پوسٹ پر بھارتی اداکاراؤں سمیت دیگر لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا،انوشکا شرما اور صوفی چوہدری سمیت دیگر شخصیات نے دیا مرزا کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دیا مرزا نے بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی سے قبل فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

تازہ ترین