• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب ریاض کا مرحوم والد کے لئے جذباتی پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے اپنے مرحوم والد کے لئے کہا ہے کہ ہم آپ کو روز یاد کرتے ہیں۔

وہاب ریاض نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا کہ زندگی آپ کے بغیر پہلے جیسی نہیں رہی۔

وہاب ریاض کے اکاؤنٹ پر مداحوں نے ان کے والد کے لئے دعائے مغفرت کی۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کے والد کا انتقال 2017 فروری میں ہوا تھا اور انہیں لاہور کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

تازہ ترین