• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے، گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔

شوکت علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔

شوکت علی نے گلوکاری کا آغاز 1960 کی دہائی میں کیا، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلمی گانوں سے کیا۔

گلوکار شوکت علی ضلع گجرات ملکوال کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے، شوکت علی کو 1976 میں ’’وائس آف پنجاب‘‘ ایوارڈ ملا، جولائی 2013 میں انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ پرائڈ آف پنجاب' ایوارڈ سے نوازا گیا۔


شوکت علی نے 1982 میں میں نئی دہلی میں ہونے والے ایشین  گیمز میں براہ راست پر فارمنس دی۔

گلوکار شوکت علی کو 1990 میں 1990 شوکت علی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

گلوکار شوکت علی کا گایا ہوا نغمہ ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘بہت مشہور ہے۔


تازہ ترین