معروف گلوکار شوکت علی کے بیٹوں عمران شوکت علی اور امیر شوکت علی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سی ایم ایچ میں جس حد تک ممکن تھا والد کا علاج کیا گیا، والد کی میت کو پورے اعزاز کے ساتھ سی ایم ایچ سے گھر پہنچایا گیا۔
عمران شوکت علی نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والد پاکستان سے محبت کرتے کرتے دنیا سے چلے گئے۔
عمران شوکت علی نے کہا کہ اپنے والد جیسا درویش صفت انسان نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے والد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔