• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانا مفید ہوگا، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کو خطے کے لیے مفید قرار دے دیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا فائدہ مشرق وسطیٰ کو ہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کا انحصار فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں پیش رفت پر ہے۔

ادھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

مدینہ منورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد انتظامیہ نے کہا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین