لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں عاصمہ جہانگیر گروپ کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اعظم نذیر تارڑ، پیر مسعود چشتی ، طاہر نصر اللہ وڑائچ سمیت پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل کے سینئر وکلاء نے شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر سال 2022۔23 کیلئے احسن بھون کوصدارتی امیدوار برائے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن،سرداد اکبر ڈوگر کوصدارتی امیدوار برائے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سید فرہاد علیشاہ کوصدارتی امیدوار برائے لاہور بار ایسوسی ایشن نامزد کردیا۔