• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام محکموں میں چہرے کی شناخت کانظام متعارف کرایا جائے گا،ضیاء اللہ بنگش

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ میں پائلٹ مصنوعی ذہانت پر مبنی چہرے کی شناخت حاضری کے نظام کا افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے تمام اداروں اور محکموں میں کوویڈ 19 میں فنگر پرنٹ حاضری کا نظام بند کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ضیاء اللہ بنگش نے محکمہ کے عہدیداروں کو مصنوعی ذہانت پر مبنی چہرے کی شناخت کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی تھی جو سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کامیابی کیساتھ لگایا گیا۔ ضیا اللہ خان بنگش نے کہا کہ محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کامیاب نفاذ کے بعد، ملازمین کی حاضری کے لئے تمام محکموں میں چہرے کی شناخت کانظام متعارف کرایا جائے گا۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے مزید کہا کہ ہمارے سائنس دانوں اور ماہرین میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ سائنس اور آئی ٹی کے شعبے میں لیڈ کرسکیں اور اس سلسلے میں ہم انہیں پلیٹ فارم اور سہولیات مہیا کررہے ہیں۔
تازہ ترین