• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کی مقبولیت میں اضافہ

جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کی ٹوئٹر پر بھی مقبولیت بڑھنے لگی، ڈرامے کی گزشتہ شب نشر ہونے والی قسط پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بھی سرفہرِست ٹرینڈز میں شامل ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ پر سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پیش کیا جانے والا ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی8ویں قسط گزشتہ شب نشر کی گئی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ۔


ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے ڈرامے کی اس قسط سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو ٹوئٹر پر شئیر کیا گیا، مداحوں نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’فیروز خان ہمیشہ سے میرے پسندیدہ ہیرو ہیں۔‘

ایک اور مداح نے لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ کہانی اور پروڈکشن حیرت انگیز ہے لیکن فیروز نے شاندار کام کیا، اداکار نے دکھا دیا کہ وہ پاکستان کے نمبر ون اداکار ہیں ۔‘

ڈرامے کی اس قسط کو اب تک یوٹیوب پر 68 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے اداکیا ہے جبکہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے ۔

تازہ ترین