• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 65 سال کی عمر کے افراد کی واک ان ویکسینیشن شروع

آج سے ملک بھر میں 65 سال کی عمر کے افراد کی واک ان کورونا ویکسینیشن  کا آغاز ہوگیا۔

حکام وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق 65 سال کے افراد کو واک ان ویکسین لگوانے کے لیے شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا۔

اُنہوں نے بتایا کہ 65 سال کے افراد کی آن اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت بھی ہے۔

حکام کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگنا شروع ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 697 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین