• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہر سوئز میں پھنسے جہاز کو نکالنے کے بعد بحری راستے بحال

مصر کی نہر سوئز میں بحری جہاز ایورگِون پھنس جانے کے باعث بند ہونے والے بحری ٹریفک کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا۔ رکا ہوا آخری شپ بھی آج وہاں سے گزر گیا ہے۔

سوئز کینال اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 85 جہازوں نے دونوں اطراف سے آبی گزرگاہ کو استعمال کیا۔ اب آمد و رفت معمول پر آگئی ہے۔

 سوئز کنال اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ راستہ بند ہونے کی وجہ پھنسنے والے 422 جہازوں میں سے آخری 61 جہاز اہم تجارتی راستے سے گزرے۔

واضح رہے کہ نہر سوئز 23 مارچ کو اس وقت بند ہو گئی تھی جب 400 میٹر لمبا بحری جہاز ایورگِون اس میں ترچھا کھڑا ہو کر پھنس گیا تھا جسے 6 دن کی کوشش کے بعد واپس گہرے پانی میں لا کر نہر سے نکالا گیا۔

تازہ ترین