• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ میں تیز ہواؤں کے باعث جہاز رانی عارضی معطل

جدہ کی بندرگاہ میں  تیز ہواؤں کے باعث جہاز رانی وقتی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا  کے مطابق بندر گاہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں تیز ہوا کے باعث اونچی موجیں اٹھ رہی ہیں‘۔

انتظامیہ کا کہنا ہے لوگوں کی  سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے وقتی طور پر جہاز رانی معطل کی گئی ہے تاہم جیسے ہی  موسم بہتر ہوگا اسے بحال کردیا جائے گا‘۔

دوسری طرف مکہ مکرمہ گورنریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی جدہ اسلامی بندرگاہ میں جہاز رانی معطل کرنے کی اطلاع دی ہے۔

تازہ ترین