کراچی( اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی مقابلوں کی بحالی کے لئے سر گرم ہوگئی ہے،ایف آئی ایچ کی خواہش ہے کہ ہاکی کے ان دونوں فعال ملکوں کے درمیان ہاکی مقابلوں سے عالمی اور ایشیائی سطح پر اس کھیل کو فائدہ پہنچے گا، پاک بھارت سیریز کا معاملہ 19 سے 23 مئی تک نئی دہلی میں ایف آئی ایچ کی کانگریس میں بھی سامنے لائے جانے کا امکان ہے جس میں ایف آئی ایچ کے نئے صدر کا انتخاب بھی ہوگا،پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈ ئیر( ر) خالد کھوکھر اور سکریٹری آصف باجوہ شر کت کریں گے جنہوں نے بھارت کے ویزے کے لئے اپلائی کردیا ہے،بھارتی ہاکی حکام نے ویزے کے لئے مثبت یقین دہانی کرائی ہے۔