• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو نےپاکستان کو متفقہ آئین دیا،پی پی رہنما

ہیلی فیکس( زاہد انور مرزا)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما علامہ قاری محمد عباس، آصف نسیم راٹھور ،، چوہدری شاہ نواز، گُلزار خان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل پاکستان کے مُحسن کا قتل تھا جس نے بے آئین مُلک کو مُتفقہ مضبوط آئین دیا ، مُلک کو ایٹمی پروگرام دے کر دُنیا کا طاقتور مُلک بنا یا اور عالمی دُنیا میں پاکستان کی پہچان کروائی ، تاریخ میں چار اپریل کا دن ‎ سیاہ ترین دن کے نام سے یاد کیا جاتا رہے گا، پاکستانی قوم کے مُحسن اور ایٹمی پروگرام کے خالق ذوالفقارعلی بھٹو کا قصور یہ تھا کہ وہ اپنی قوم کا خیر خواہ اور پاکستان کے ساتھ محبت کرنے والا تھا جس نے مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کرنے کیلئے اسلامی بلاک تشکیل دیا ،اس بات میں کوئی عار نہیں کہ ذوالفقار علی بھٹوکو قتل کرنے اور تختۂ دار تک پہچانے میں غیر مُلکی طاقتیں اورپاکستان پر قابض حکمران ٹولہ تھا۔
تازہ ترین