• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن آخر کار حکومتی دباؤ سے باہر نکل آیا

اسلام آباد(طارق بٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھا، جس سے کمیشن کا موقف درست ثابت ہوا۔

اس طرح مختصر عرصہ میں حکومت کے خلاف دوسری بار رولنگ دی گئی۔ یہ دو فیصلے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75ڈسکہ سیالکوٹ میں دوبارہ انتخات اور سینٹ انتخابات کھلی کےبجائے خفیہ رائے شماری کے ذریعہ کرانے سے متعلق تھے۔

 الیکشن کمیشن اب ایک مکمل نئے ادارے کی شکل اختیار کرچکا ہے، اور حکومتی دبائو سے باہر نکل آیا ہے۔ ماضی کے حکومتی احکامات کی بجاآوری کے رویہ سے رجوع کرلیا ہے۔ 

جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور کمیشن کےچاروں ارکان کا اہم کردار ہے، جنہوں نے الیکشن کمیشن کی آزاد حیثیت اور وقار کو بحال کیا۔ 

ڈسکہ ضمنی الیکشن کمیشن کی حتمی رولنگ اس کے پولنگ کے دن سخت بیان کے بعد سامنے آئی جس میں پورے انتخابی عمل پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین