• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 سال قبل والدہ چھوڑ گئیں اور اب 40 دن پہلے والد بھی چلے گئے: حنا درانی

ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی بیٹی حنا درانی نے اپنے مرحوم والدین کی یاد میں جذباتی ہوتے ہوئے کہا ہے کہ 20 سال قبل والدہ چھوڑ گئیں اور اب 40 دن پہلے والد بھی چھوڑ کر چلے گئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حنا درانی نے اپنے والد کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ گارڈن میں موجود ہیں۔


حنا درانی نے اپنی پوسٹ کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ آخری سال تھا کہ جب میں اپنے والد کے ساتھ اس گارڈن میں بیٹھی تھی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے خیال میں والدین کو کھونے سے زیادہ گہرا درد کوئی دوسرا نہیں ہوتا ہے اور چاہیے کتنا ہی وقت کیوں نہ گُزر جائے یہ درد کبھی کم نہیں ہوتا۔‘

حنا درانی نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’20 قبل امّاں ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں اور اب 40 دن پہلے والد بھی اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’والدین کو کھوکر دل ٹوٹ گیا ہے۔‘

حنا درانی نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم! میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔‘

یاد رہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور 1970 کی مقبول فلم ’ہیر رانجھا‘ میں ’رانجھا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اعجاز درانی گزشتہ دنوں انتقال کرگئے۔

تازہ ترین