پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آج پھر ن ليگ کو نشانے پر رکھ لیا۔
نوڈیرو میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جن جماعتوں نے گیلانی کو نااہل کروایا، انہی کے ووٹوں سے ہم گیلانی کو پارلیمنٹ میں لے آئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کام کیا جن لوگوں نے آصف زرداری پر تشدد کیا 11 سال جیل میں رکھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پرانی باتیں یاد دلاکر کہا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا بڑے مقصد کے لیے وہ بھولنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں مل کر برابری اور عزت کے ساتھ کام کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اکیلے بھی اس حکومت سے لڑنے کے لیے تیار ہے۔