ذوالفقار علی بھٹو کیس کے وعدہ معاف گواہ مسعود محمود کا بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دینے والے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خواجہ ظہیر نے اہم انکشاف کیے ہیں۔
خواجہ ظہیر کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف کیس میں وعدہ معاف گواہ کے پہلے اعترافی بیان میں بھٹو پر قتل کا کوئی الزام نہیں تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گواہ کے دو بیانات لیے گئے مگر بھٹو کے وکلا نے اس قانونی سقم کا فائدہ نہ اٹھایا۔
جیو نیوز کے نمائندے اعزاز سید سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ ظہیر کا کہنا تھا کہ بھٹو کے قتل کی ذمہ داری اس وقت کی حکومت پر عائد ہوتی ہے مگر اس میں بھٹو کے وکلا کی نااہلی بھی شامل ہے۔