• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے سے دو افراد ہلاک

پیرس(پی پی آ ئی) فرانس کی نیشنل ایجنسی فار میڈیسن اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس سیفٹی (اے این ایس ایم) نے کہا کہ 19 مارچ سے 25 مارچ کے درمیان ایسٹرازینیکا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے والوں میں سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق اے این ایس ایم نے کہا کہ اس مدت میں خون کے جمنے کے تین معاملے سامنے آئے تھے، جن میں سے دولوگوں کی موت ہوگی ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانس میں ٹیکہ کاری مہم کی شروعات سے ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال کے بعد 12 ایسے معاملے درج کئے ہیں جن میں سے چار لوگوں کی موت ہوچکی ہیں۔
تازہ ترین