• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا :سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے 75 سے زائد افراد ہلاک

انڈونیشیا اور اسکے پڑوسی ملک مشرقی تیمور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے،جس کے نتیجے میں 75 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشیاکے ڈیزازسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں،سیلاب اور سیلائیڈنگ کے باعث 55 افراد کی اموات ہوچکی ہیں جس میں اضافے کا بھی خدشہ ہے جبکہ 42 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

مشرقی تیمور میں سیلابی صورتحال کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دونوں ملکوں میں ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں مکانات زیر آب آنے سے ہزاروں افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوئے ہیں۔

تازہ ترین