• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار اداکار اعجاز خان کورونا کا شکار ہونے پر اسپتال منتقل

 نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے بگ باس 7 کے کنٹسٹنٹ اور اداکار اعجاز خان  عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اداکار اعجاز خان  نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کی جانب سے گزشتہ ہفتے سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں سامنے آنے والے منشیات کے ایک مقدمے کے سلسلے میں گرفتار ہوئےتھے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیے گئے اعجاز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ تحقیقات میں شامل افسر کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی ایئرپورٹ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کے کنٹسنٹنٹ اور اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں حراست میں لیا تھا۔

منشیات کیس کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے اعجاز خان کی 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد  اُنہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین